سابق صدر ہائیکورٹ بار مجھے ‘ میرے خاندان کو کروڑوں کا نقصان پہنچا چکا ہے‘ زبیر فاروق

سابق صدر ہائیکورٹ بار مجھے ‘ میرے خاندان کو کروڑوں کا نقصان پہنچا چکا ہے‘ ...

  



ملتان ( نیوز رپورٹر ) معروف ڈویلپر زبیر فاروق خان نے سابق صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرزمان قریشی مجھے اور میرے خاندان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے اور مجھ سے بھی کروڑوں روپے سود کی مد میں وصول کر چکا ہے ‘ میرے سود دینے پر انکار(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سے میرے گھر پر تین بار فائرنگ ہو چکی ہے جوں ہی فائرنگ ہوتی ہے تو شیرزمان قریشی باقاعدہ ٹیلی فونک رابطہ کر کے پوچھتا ہے کہ سلامی مل گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ زبیر فاروق خان نے کہا گلشن غفور ہاؤسنگ سکیم میں اس کے تمام بھائیوں نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں ‘ یہ جائیدادیں کہاں سے اور کیسے خریدی گئی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے سود سے توبہ کر لی ہے جبکہ شیرزمان قریشی مجھ سے اب بھی بھتہ وصولی کی ڈیمانڈ کرتا ہے ‘ اب تک قبضے کی رقوم لی گئی ہیں ان کی تمام رسیدیں میرے پاس موجود ہیں ‘ جو میں چیف جسٹس آف پاکستان ‘ چیئرمین نیب ‘ ڈپٹی چیئرمین نیب ملتان اورآئی جی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں کہ شفاف تحقیقات کروا کر شیرزمان قریشی سے پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے بنائی ہیں ‘انہوں نے کہا کہ اس نے بار کے الیکشن کے موقع پر بھی دھونس دھاندلی سے دو کروڑ روپے مجھ سے وصول کیے ہیں کہ میرے الیکشن کا خرچہ ہے ‘ زبیر فاروق خان نے کہا کہ میرے بچوں طیب خان ‘ خاور شہزاد خان ‘ عمر فاروق خان کو شیر زمان قریشی اور اس کے پالتو غنڈوں سے شدید خطرات لاحق ہیں ‘ وہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے کروا رہا ہے ‘ میرا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ شیرزمان قریشی اور اس کے پالتو غنڈوں سے تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو بھی ہدایت کی جائے کہ شیر زمان قریشی کے ایماء پر ہمیں بلیک میل و ہراساں نہ کیا جائے ۔

زبیر فاروق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...