وکلاء کے بہیمانہ تشد د سے میرے بیٹے عمران حسین کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی ہے ‘ بیوہ تسلیم بی بی

وکلاء کے بہیمانہ تشد د سے میرے بیٹے عمران حسین کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی ...

  



ملتان( نیوز رپورٹر ) مظفر گڑھ کی رہائشی بیوہ تسلیم بی بی نے کہا ہے کہ سائلہ کا بیٹا عمران حسین جو کہ ملتان میں خان ڈویلپرز کے مالک (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

طیب بلال کے پاس ملازمت کرتا ہے ‘ 9 اکتوبر کو اس کا بیٹا طیب بلال کے ہمراہ ضلع کچہری گیا جہاں پر ملزمان شیرزمان قریشی وکیل اور فیصل مشتاق وکیل کی لڑائی طیب بلال کے ساتھ ہوئی اس موقع پر میرا بیٹا طیب بلال کو ان وکیلوں سے چھڑوانے لگا تو ملزمان نے میرے بیٹے کو بھی زد و کوب کرنا شروع کردیا اور مارتے ہوئے نامعلوم چیمبر میں لے گئے اور تقریباً تین گھنٹے لاتوں اور مکوں سے تشدد کرتے رہے اور اس کی جیب سے 2 ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی نکال لی ۔ ملزمان کے تشدد سے میرے بیٹے کی ایک آنکھ کی بینائی بھی چلی گئی ہے ۔ متاثرہ بیوہ خاتون نے سی پی او ملتان سے التجا کی ہے کہ اس کے بیٹے پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...