عوام سرکاری ادارے شجرکاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : سبطین خان

عوام سرکاری ادارے شجرکاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : سبطین خان

  



ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر جنگلات وماہی پرور ی سردار سبطین خان نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سرسبز وخوشحال بنایا جاسکتا ہے،درخت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

لگانا صدقہ جاریہ ہے،درخت لگائے بغیر ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا قیام ناممکن ہے،درخت انسانی و حیوانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہا ئی ضرور ی ہے،گرین پاکستان گرین پنجاب پروگرام کے تحت لاکھوں درخت لگائے جارہے ہیں ،ٹمبر مافیاء کے ناسور اور کینسرکے خاتمہ کیلئے موثر وجامعہ حکمت عملی وضع کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار چیئر مین یونین کونسل چک 136دس آر ورہنما ایم این اے چوہدری افتخار نذیر گروپ چوہدری شہزاد فیصل آرائیں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام شجری کاری مہم کو کامیاب اور سرسبز انقلاب لانے کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ دنیا بھر میں گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے،انہوں نے کہا کہ عوام ،سرکاری ادارے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر