سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے،سعید غنی

سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی جائے گی۔ مئیر کراچی اوردیگر تمام اضلاع کے مئیر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

اور چیئرمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور 2013 کے بلدیاتی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نچلی سطح تک تمام اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر کے آج کی ملاقات انتہاہی سود مند رہی ہے اور اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ کراچی کے تمام مسائل کا مل جل کر حل نکالا جائے گا۔ کراچی میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف طویل اور قلیل مدت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے ازالے کے لئے ان کتوں کو پکڑ کر شہر سے باہر منتقل کرنے سمیت دیگر پر غور کیا جارہا ہے۔ مئیر کراچی اور میری سیاسی جماعتیں اور ہمارے منشور بے شک علیحدہ علیحدہ ہیں لیکن ہماری انتظامی اور سرکاری ذمہ داریاں ایک ہی ہیں اور ان میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ بلدیاتی نظام کوئی آسمانی سہیفا نہیں ہے آئین میں اگر 21 ترامیم اب تک ہوسکتی ہیں تو اس میں بھی ہوسکتی ہیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر اسمبلی کے ذریعے ہی اس میں تبدیلیاں ممکن ہیں میرے یا مئیر کراچی کے چاہنے سے یہ تبدیلیاں نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کے ایم سے کے مرکزی دفتر میں مئیر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیر بلدیات سندھ جب کے ایم سی کے مرکزی دفتر پہنچے تو مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ایک گھنٹے کی طویل ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کراچی کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وسیم اختر نے کراچی میں مسائل کے حوالے سے درپیش مسائل پر صوبائی وزیر بلدیات کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر میں درپیش مسائل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دونوں اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کام کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ آج تک یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ مئیر کراچی سے میری ملاقات نہ ہونے کے پیچھے کوئی سبب ہے لیکن میں اس تاثر کی مکمل نفی کرتا ہوں۔
سعید غنی