بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی بڑھ گئی کاشتکار بدحالی کاشکار ہے، بہادر سیہڑ

بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی بڑھ گئی کاشتکار بدحالی کاشکار ہے، بہادر سیہڑ

  



کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان ) سابق وفاقی وزیرسرداربہادراحمدخان سیہڑنے کہاکہ صحرائی علاقہ جات تحصیل چوبارہ نواں کوٹ رفیق آباد جمال چہپری شیرگڑھ اولکھ تھل کلاں مرہان قانونگوئی کے علاقوں میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی بڑھ گئی حلقہ این اے187 کے صحرائی علاقوں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں امسال چنے کی فصل کی کاشت ناممکن ہوگئی ہے جسکی وجہ سے کاشتکار طبقہ معاشی پریشانی و بدحالی کاشکار ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحرائی علاقہ کے کاشتکاروں کامالیہ آبیانہ اورزرعی قرضہ جات معاف کئے جائیں اورنان نفقہ چلانے کیلئے تحصیل چوبارہ کے کاشتکاروں کی مالی مددکی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...