چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ‘ شہری لاکھوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ‘ شہری لاکھوں سے محروم

  



ملتان ( وقائع نگار )ملتان میں چوری ‘ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نامعلوم چور غلام فرید کے گھر سے 60ہزار روپے نقدی‘ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

زیورات‘لیپ ٹاپ‘موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان لے گئے وارث کی دکان سے چارجنگ کے لئے لگایا ہوا موبائل غائب کردیا کینٹ کے علاقہ حسن پروانہ کالونی میں دو ملازم عظیم اور بلال موبائل شاپ سے5لاکھ 65ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے شاہ شمس کے علاقہ بہاولپور بائی پاس کے علاقہ نامعلوم چور چلتے کنٹینر سے 12لاکھ مالیتی ادویات کے78کارٹون اتار کر لے گئے بی زیڈ کے علاقہ گلگشت کالونی میں عاطف کے گھر سے چور نقدی ‘زیورات لے گئے شاہ رکن کے علاقہ نیو ملتان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار خاتون سے پرس چھین کر لے گئے جس میں نقدی و موبائل تھا ‘تھانہ کپ کے علاقہ اندھی کھوئی سے فرید کا موٹرسائیکل چوری‘بوہڑ گیث کے علاقہ عظمت واسطی روڈ سے نامعلوم ڈاکو حسنین کا قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے حرم گیٹ کے علاقہ اکبر روڈ سے نامعلوم فراڈیے دکاندار قیصر کو باتوں میں لگا کر موبائل اتار کر لے گئے دہلی گیٹ کے علاقہ میں نماز جنازہ کے دوران نعمان کی جیب سے چور نے 60ہزار مالیتی موبائل نکال لیا مخدوم رشید کے علاقہ میں بھانہ ملازم عبدالرحمن مالک شعیب کا موٹرسائیکل و نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا راجہ رام کے علاقہ شاہ پور میں انتظار علی کے گھر سے طلائی زیورات‘ موبائل اور نقدی چوری کرلی گئی صدر جلالپور کے علاقہ میں کنڈا آڑھت سے اسلم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی گورنمنٹ ہائی سکول کی موٹر‘پنکھے‘ سٹیشنری وغیرہ چوری ہوگئی محمود حسین کو باندھ کر سجاد وغیرہ موبائل‘ نقدی و سپرے مشین لے اڑے سٹی جلالپور کے علاقہ میں خلیل الرحمن کی ہوٹل کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر