دُبہ مائی کے رہائشیوں کیخلاف آپریشن رکوانے کیلئے میاں شفیع کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
خان پور ( نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 258میاں شفیع محمد نے تحصیل صدر تحریک انصاف ڈاکٹر جام فیصل جمیل کے ہمراہ ڈی سی رحیم یار خان جمیل احمد جمیل سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شفیع محمد ممبر پنجاب اسمبلی نے ڈی سی رحیم یار خان جمیل(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
احمد جمیل سے مطالبہ کیا کہ دُبہ مائی صاحبہ میں رہائش پذیر لوگوں سے گھر کی چھت نہ چھینی جائے اور انہیں ریلیف دیا جائے ۔ جس پر جمیل احمد جمیل ڈی سی رحیم یار خان نے کہا کہ دُبہ مائی صاحبہ کے رہائشیوں کو کرایہ ادا کرنا ہوگا ۔ انہیں ہٹایا نہیں جائے گا ۔ اور نہ ہی ان کے خلاف آپریشن ہوگا ۔ لیکن انہیں حکومتی احکامات پر کرایہ پر لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسی مکین کے خلاف آپریشن نہیں کیا جائے گا ۔