بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن 15اکتوبرکومنایا جائیگا

بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن 15اکتوبرکومنایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) دنیا بھر میں 15اکتوبر کوبصارت سے محروم افراد کا عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی منایا جائے گا،سماجی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات،ریلیاں منعقد ہوں گے، تفصیل کے مطابق بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی 15 اکتوبر کو اس عزم کے ساتھ منایا جا ئے گا کہ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے عام افراد کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے، ،نابینا افراد اس رنگ و بو کی دنیا کو نہیں دیکھ سکتے، مگر حقیقت میں وہ بصیرت کی دولت سے مالا مال ہیں،اقوام متحدہ نی1964 ء میں نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کرتے ہوئے ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا، خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے گورنمنٹ اور این جی اوز کے تحت تقریبا 200 ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
عالمی دن