عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے : لیاقت بلوچ

عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے : لیاقت بلوچ

  



ملتان(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اہل ایمان کی اصل ذمہ داری غلبہ دین کی جدوجہد ہے ۔ حج ،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کے جذبے پیدا کرنے کے لیے ہیں ۔حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ پورے ملک میں زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پنجاب پولیس کے حوالے سے اپنے پہلے سو دن میں حیران کن ، چونکا دینے والے اور مایوس کن اقدامات جن میں پاکپتن ڈی پی او کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کی برطرفی ، نیک نام پولیس افسر ناصر درانی کا اپنے منصب سے استعفیٰ ،نے خود حکومت کی ساکھ اور دعوؤں کو ملیا میٹ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان دور میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب ماضی کے سیاہ اور ملک و ملت کے لیے رسوا کن اقدامات سے چھٹکارا پایا جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قومی معیشت شدید بحران سے دوچار ہے ۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار ہے ۔ بجلی اور مہنگائی بحران بدتر ین ہے ۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے ۔ نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...