پروجیکٹ ڈائریکٹر جامعہ زکریا کا انجینئرنگ کالونی کی رہائش گاہ کا غحلط استعمال کرنیکا انکشاف : انکوائری ٹھپ

پروجیکٹ ڈائریکٹر جامعہ زکریا کا انجینئرنگ کالونی کی رہائش گاہ کا غحلط ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں قوائد کے برعکس تعینات پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ کی پانچ ٹھیکدار کمپنیوں پر نوازشیں ،پانچ فیصد اضافی کمشن کے عوض یونیورسٹی کے ہر منصوبے میں حصہ دار بن کرلوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بہاؤالدین (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

زکریا یونیورسٹی کی انجینئرنگ کالونی میں حاصل کردہ کوٹھی کو بھی عیاشی کا اڈا بنا لیا ۔متاثرہ رہائشیوں کی وائس چانسلر کو دی جانے والی درخواست پر بھی انکوائری رکوا لی گئی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں قوائد کے برعکس تعینات ہونے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق ہمڑ نے یونیورسٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنے والی پانچ ٹھیکدار کمپنیوں سے ملی بھگت کرکے کرپشن کابازار گرم کررکھا ہے ان ٹھیکدار کمپنیوں میں چوہدری تنویر کی ٹی اے ایس انجینئرنگ،حاجی نزاکت اینڈ کمپنی ،فلک بلڈرز ،گورئمنٹ کنٹریکٹر امان خان اور اویس شامل ہیں کو ہر ٹھیکے میں پانچ فیصد اضافی کمشن کے عوض نوازا جارہا ہے جبکہ ان کے کاموں کا معیا رچیک کئے بغیر ہی تما م بل بغیر کسی حیل وحجت کے کلیئر کردیئے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پورا پی ڈی ونگ ملک رفیق ہمڑ کی آشیر باد کے نتیجہ میں ان کمپنیوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ۔دوسری جانب ملک رفیق نے یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجیئنرنگ کالونی میں سب سے اچھی کوٹھی بھی حاصل کررکھی ہے جہا ں وہ فیملی کی بجائے اکیلا رہائش پذیر ہے اور اسے عیاشی کا اڈا بنا رکھا ہے مذکورہ کا لونی کے دیگر رہائشی ملازمین نے ایک ماہ قبل رات کے اوقات میں مذکورہ کالونی میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر احتجا ج کرتے ہوئے وائس چانسلر کوتحریری درخواست بھی دی تھی مگر مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنے اثرورسوخ کی بناء پر معاملہ ٹھپ کرادیا۔اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کالونی کے متاثرہ مکینوں نے اعلی حکام سے مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف فوری تحقیقات اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرَ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...