کلین اینڈ گرین پنجاب ‘ دیہی یونین کونسل سیکرٹریوں کیلئے موبائل ایپلیکیشن ٹریننگ ملتان میں منعقد

کلین اینڈ گرین پنجاب ‘ دیہی یونین کونسل سیکرٹریوں کیلئے موبائل ایپلیکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مانیٹرنگ کیلئے دیہی یوسیز کے سکریٹریز کوموبائل اپلیکیشن کی ٹریننگ کرائی۔ ٹریننگ رضا ہال میں کرائی گئی جہاں ضلع بھر کی دیہی یوسیز کے سکریٹریز موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان خضر عباس کھاکھی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں صفائی اور شجر کاری کی رپورٹ اور تصاویر فیلڈ آفیسران اوریونین کونسل سیکرٹریزاور میونسپل آفیسرز فیلڈ سے براہ راست حکومتی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی رپورٹ اور تصاویر روزانہ کی بنیادوں پر اپ لوڈ کی جائیں گی اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔