میٹرو بس سکینڈل ، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

میٹرو بس سکینڈل ، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

  



ملتان ( وقائع نگار ) نیب ملتان نے میٹرو بس میگا کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔نیب نے میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی اراضی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بھی شروع کر دی ہے۔ اسی حوالے سے لینڈ ایکوزیشن کے متعلقہ افسران سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں لینڈ ایکوزیشن میں بھی بے ضابطگی سامنے آئی ہیں،کیونکہ لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔اس تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے مزید بھی مختلف پہلووں غور کرنا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے نیب ملتان نے سابق چیف انجینئر میٹرو صابر سدوزئی سمیت 6 افسران کو جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

میٹرو سکینڈل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...