تئجاوزات مافیا کا آخری وارننگ ، اربوں کی اراضی واگذار

تئجاوزات مافیا کا آخری وارننگ ، اربوں کی اراضی واگذار

  



ملتان‘ خانیوال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ چوک سرور شہید‘ ڈیرہ غازیخان ‘ لودھراں ‘ ترنڈہ محمد پناہ (سپیشل رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان ) تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ‘ ضلع ملتان میں اب تک 15 ارب مالیتی 595 کنال اراضی مافیا سے واگزار کرائی جا چکی ہے‘ اسی طرح خانیوال میں 1800 کنال سے زائد جبکہ ڈیرہ میں سب سے زیادہ 24 ہزار 567 کنال اراضی مافیا سے واگزار کرائی جا چکی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ڈیرہ میں 1228 کنال سے زائد اراضی واگزار (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کرائی گئی جبکہ مداخلت پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق حکو مت پنجا ب کی گر ین اینڈ کلین پنجا ب کے سلو گن کے تحت ضلعی انتظا میہ ملتا ن نے گز شتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقو ں میں تجا وز ات آ پر یشن جار ی رکھا اور بھا ری مقدار میں پختہ تعمیر ات وتجا وزا ت مسما ر کر کے سا ما ن اور تعمیر اتی میٹر یل قبضے میں لے لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عبا س شیراز ی کی سربرا ہی میں اینٹی انکروچمنٹ سکو اڈ نے پل مظفر آبا د ،لو ہا ما رکیٹ اور وحد ت کا لو نی میں آ پر یشن کر کے ہزا رو ں مر لے سر کا ری اراضی واگزا ر کر ائی ۔آپر یشن میں میو نسپل کارپوریشن ، ایم ڈ ی اے اور میو نسپل کارپوریشن سمیت مختلف محکمو ں کی ٹیمو ں اور مشینر ی نے حصہ لیا، اس موقع پر متعدد قابضین کی تعمیر ات کو مسما ر کر کے حتمی وارننگ بھی جا ری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عبا س شیراز ی نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک کی ہد ایت پر گنجا ن آ با د علاقو ں اور کمرشل مارکیٹو ں میں راستو ں کو کھلا کر کے دکا نو ں کے تھڑ ے مسما ر کر دئیے گئے ہیں ۔ضلعی انتظا میہ اب تک 15 ار ب رو پے سے زائد کی مالیت کی 595 کنا ل اراضی واگزا ر کر چکی ہے جو پنجا ب بھر میں ایک منفر د اعزاز ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ضلعی انتظا میہ اگلے مر حلے میں عرصہ در از سے التوا ء کا شکا ر ریو نیو کے مقد ما ت کو حل کر کے سرکا ری اراضیوں کو واگزا ر کر ائے گی ۔قبل از یں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تجا وزا ت آ پر یشن کے بعد سٹر کو ں سے تعمیر اتی میٹر یل بھی اٹھا یا گیا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق گرین اینڈ کلین پنجاب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پرنا جائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ۔ آپریشن میں شاہ رکن عالم کالونی 100 فٹی روڑ ، ٹی چوک ،انصاری چوک ، عید گاہ چوک اور شمس آباد چوک پر کیا گیا۔ آپریشن میں روڑ پر موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات موقع پر ختم کوکر کے روڈ ز اور فٹ پاتھ پر موجود سامان کو قبضہ میں لے کر ایم ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ فیلڈ سٹاف اور ڈیمالیشن اسکوارڈ ان کے ہمراہ تھا۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جارہا ہے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اب تک ناجائز قابضین سے 1800 کنال 9مرلے اراضی مالیتی انتالیس کروڑ ننانوے لاکھ روپے واگذار کرالی گئی ہے ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تمام اراضی قابضین سے واگذار کرانے تک جاری رہے گا یہ بات انہوں نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد ،پل14،پل 137،پل 132دس آر نواح میں ضلع کونسل خانیوال،ڈسٹرکٹ ہائی وے خانیوال، محکمہ انہار خانیوال کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر بااثر قبضہ مافیاء قابض تھا،پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات مافیاء کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خانیوال،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں،محکمہ انہار حکام خانیوال،محکمہ ڈسٹرکٹ ہائی وے خانیوال حکام نے ٹھٹھہ صادق آبا دنواح میں سرکاری اراضی پرقابضیں کو گزشتہ دنوں سخت وارننگ دی گئی،کاروائی کے خوف سے ٹھٹھہ صادق آباد،پل 14،پل132،نواح میں قابضین نے خود بخود اپنی مدد آپ کے تحت دوکانوں کی چھتیں مسمار کرتے ہوئے چھتوں کا سامان نکال لیاہے،جبکہ ڈسٹرکٹ ہائی وے حکام کی طرف سے 55فٹ لمبی حدود کا تعین کرنے کے بعد نیشنل بینک ،حبیب بنک ٹھٹھہ صادق آباد،کی عمارتیں اور گورنمنٹ مڈل سکوک ٹھٹھہ صادق آباد کی چاردیواری سمیت درجنوں دوکانیں بھی تجاوزات کی زد میں آگئی ہیں،جنہیں وار ننگ دے دی گئی ہے،جبکہ آئندہ دو روز میں ٹھٹھہ صادق آباد میں گرینڈ آپریشن متوقع ہے،سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے ٹھٹھہ صادق آباد مین بخاری بازار،یونین کونسل روڈسمیت دیگر بازاروں قائم تجاوزات بھی فوری ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چوک سرور شہید سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پورے پنجاب کی طرح چوک سرور شہید میں گزشتہ دنوں تین دن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد سیف نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا لیکن تجاوزات کے خلاف آپریشن فرضی کارروائیاں رہا اور بری طرح ناکام ہوگیااے سی کوٹ ادو اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بے دلی سے چاروں روڈ پر ایکسی ویٹر کے ذریعہ سے صرف نشانات لگائے اور چلے گئے دو ہی روز بعد دوبارہ تجاوزات قائم ہوگئیں ۔ چاروں روڈ میں یہ آپریشن صرف غریب عوام کی ریڑھی والوں تک محدود ہے ۔ لیکن چوک سرور شہید میں بڑے بڑے مقامات جہاں پر عوام نے اپنے گھر اور کروڑوں روپے کی دوکانیں تعمیر کر رکھی ہیں ۔ جس میں ملتان روڈ پر یونین کونسل کی اراضی، پرانا غلہ گودام کی اراضی ،کوٹ ادو روڈ پر میویشی ہسپتال کی اراضی،عنایت مائنر نہرکے اطراف محکمہ انہار کی کروڑوں روپے کی اراضی، رنگپور روڈ پر محکمہ ہائی وے کی اراضی پر بدستور قبضہ مافیا نے قبضے کرکے دکانیں و گھر بنا لئے ہیں لیکن ان کو چھیڑا تک نہیں گیا ۔ وہاں پر کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نظر نہیں آیا ۔اہلیان علاقہ جاوید اقبال چوہدری،ڈاکٹر سعید احمد سعید، رانا عبدالعزیز صدیقی،نذیر احمد گھمن، ملک غلام مرتضیٰ کالرو ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فیاض احمد، محمد شفیق شاہد، محمد جمیل ،چوہدری عبدالغفار، چوہدری محمد غالب، خالد محمود، حاجی عبدالغفار، راجہ سندھی اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ غریبوں کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے بڑے مگر مچھوں سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے تاکہ حکومت کو اربوں کا فائدہ ہو ۔اور غریب کی بدعائیں نہ لی جائیں۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غا زیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے . موضع دراہمہ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر احمد فراز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 1228کنال تین مرلہ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا . موقع پر 32کنال پر کاشت کپاس کی تیار فصل قبضہ میں لے لی گئی اور 48کنال رقبہ پر مکئی کی فصل اور گھاس کو ہل چلا کر قبضہ ختم کرایاگیا . کارسرکار میں مزاحمت پر شاہ جرواروغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر د یاگیا. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے بتایا کہ ضلع میں قبضہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے . یکم سے دس اکتوبر تک ضلع کے مختلف علاقوں سے 24567کنال سرکاری رقبہ واگزارکرایاگیا ہے جس کی مالیت دو ارب 21کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے . مہم کے دوران قبضہ او رتجاوزات مافیا کو 538500روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا اور ابتک پانچ مقدمات درج کرائے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع سے ہر انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گااو رکارسرکار میں مزاحمت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا . لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی طرح ضلع لودھراں کی دیہی و شہری سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین سے ابتک ضلع بھر میں 54کروڑ34لاکھ روپے مالیتی تخمینہ کی کل 650کنال اراضی واگذار کرالی ہے ۔ انہوں نے یہ بات میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف چلائی جانے والی مہم بارے مزید بتایا کہ 403قبضہ گرافراد کو رضا کارانہ طور پر سرکاری اراضی خالی کرانے کے نوٹس جاری کیئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ناجائز تجاوزات میں سے 297غیر منقولہ اور 481منقولہ جائیدادیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ لودھراں شہر میں تقریباً 37کروڑ روپے کی کمرشل اراضی اور تحصیل کہروڑپکا کے نواحی علاقے نصیر د ی واہین میں ساڑھے 12کروڑ سے زائد مالیت کی 62ایکٹر زرعی زرخیزاراضی کو واگذار کرالیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ قبضہ گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز قانون کے مطابق آپریشن جاری رہے گا۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی ڈرایکٹر این ۔ایچ۔اے۔رحیم یار خان ملک سلیم اختر ، اعجاز احمد،محمد شاکر ، چوہدری عمران گجر، غضنفر علی سب انجنئیر آپریشنل آفیسر موٹر وے صفدر منیر خان لنگاہ ،نے بھاری مشینری کے ہمراہ وقومی شاہراہ خان بیلہ، جن پور،ترنڈہ محمد پناہ میں ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کھوکھے ،چھپرے ، تھلے ،سائن بورڈ ہٹوا دیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...