بدعنوانی کے مقدمہ میں ڈپٹی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز مسعود عالم نیازی کو پانچ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا
اسلام آباد (اے پی پی) کراچی کی احتساب عدالت نمبر 3 نے بدعنوانی کے مقدمہ میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی کو پانچ سال قید بامشقت جبکہ اکاؤنٹ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
افسر ضیاء اﷲ خان وارثی کو سات سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نمبر 3 نے ریفرنس نمبر 41/2016 میں ملزموں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی کو پانچ سال قید بامشقت جبکہ اکاؤنٹ افسر ضیاء اﷲ خان وارثی کو سات سال قید بامشقت اور 62 لاکھ 92 ہزار 151 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم ضیاء اﷲ وارثی کو مزید ایک سال قید بامشقت بھگتنا ہو گی۔ ملزمان 10 سال کیلئے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے اور نہ ہی وہ کسی بینک یا مالی ادارے سے قرضہ اور ایڈوانس کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر کسی اہم عہدے پر تعینات کیا جا سکے گا۔ دونوں ملزموں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے
بدعنوانی