سارک ممالک ،آنکھوں کے بہترین ینگ ڈاکٹر کاایوارڈ ، بہاولپور کے ڈاکٹر اعجاز لطیف کے نام

سارک ممالک ،آنکھوں کے بہترین ینگ ڈاکٹر کاایوارڈ ، بہاولپور کے ڈاکٹر اعجاز ...

  



بہاول پور (بیور ورپورٹ) بہاول پورکا پاکستان کے لیے شعبہ طب میں ایک اور اعزاز ‘سارک ممالک کے آنکھوں کے بہترین ینگ ڈاکٹر کا ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز لطیف کے نام رہا اور بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

انہیں2018 کے سارک ممالک کے آنکھوں کے بیسٹ ینگ ڈاکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ان کا انتخاب ہندوستان بنگلہ دیش نیپال مالدیپ سمیت دیگر سارک ممالک کے ڈاکٹرز کے مقابلے کے بعد عمل میں آیا سارک ممالک ڈاکٹرز کی تنظیم سارک اکیڈمی اف ایٹمالوجی SAARC acadmy of ophthalmology کی طرف سے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی ایس اے او کی سالانہ 14ویں تقریب میں انہیں تنظیم کے سیکرٹری جنرل مسٹر راج وردان ازاد نے ایوارڈ سے نوازا سارک ممالک کے ڈاکٹرز کی یہ تنظیم آئی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کی کارکردگی کا سائنسی انداز میں جائزہ لے کر بیسٹ ڈاکٹرز کا اعلان کرتی ہے اور انہیں ایوارڈ سے بھی نوازتی ہے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں آئی وارڈ کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز لطیف کو سارک ممالک کے بہترین ڈاکٹرز کا ایوارڈ ملنا ناصرف اہلیان بہاولپور کے لئے اعزاز کی بات ہے بلکہ دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند ہونا اہلیان وطن کے لیے بھی قابل فخر کارنامہ ہے اپنی کامیابی کے بارے میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز لطیف کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں جبکہ اس شعبے میں دنیا بھر میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں پر بھی ان کی گہری نظر رہتی ہے جدت پسندی کے ساتھ سائنسی طرز فکر کو اپناتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ محنت کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ بہت ساری کامیابیاں بھی دیتا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز لطیف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...