(ن) لیگ حکمرانوں کے ہر ہتھکنڈے قکا بھر پور مقابلہ کرے گی : ارشد جاوید
خان پور (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے حلقہ پی پی 260حاجی محمد ارشد جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کاروائی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں عوام پر مسلط حکمران بد ترین انتقام کی راہ پر چل پڑے ہیں جس(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کی انتہا ملکی جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین باب ہے انتخابی دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی وفاقی حکومت نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے ڈکٹیٹروں کے دور کی یاد تازہ کردی ہے مگر ن لیگی رہنما او رکارکنان کسی بھی مشکل سے گھبرانے والے نہیں مسلم لیگ (ن) مشرف کی بد ترین فوجی آمریت کا مقابلہ کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں موجود مسلط کردہ حکمرانوں کے ہر ہتھکنڈے کا بھی بھرپور مقابلہ کرے گی حکومت نے میاں محمد شہباز شریف کو فوری طور پر رہا نہ کیا تو پاکستان کے چپے چپے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اپنے صدر کی رہائی کے لیے احتجاج کا ہرراستہ اختیار کرنے کا آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ارشد جاوید