حادثات میں خاتون سمیت 6افرا د جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے معمر شخص دم توڑ گیا

حادثات میں خاتون سمیت 6افرا د جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے معمر شخص دم توڑ گیا

  



ملتان ‘ میلسی ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ دھنوٹ ( وقائع نگار ‘ سپیشل رپورٹ ‘ سٹی رپورٹر ) حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کرنٹ لگنے سے معمر شخص چل بسا ‘ تفصیل کے مطابق کرنٹ لگنے سے ساٹھ سالا معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی کھوکھراں کے رہائشی ساٹھ سالا پیر دتہ کو بجلی کی تاروں کو چھونے سے کرنٹ لگا۔اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء ممتاز اباد پھاٹک پر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

شالیمار ایکسپریس لاہور سے ملتان انے والی ٹرین کی زد میں اکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 44 سالہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔مقامی پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش اپنی تحویل میں لیکر نشتر سرد خانہ رکھوا دی ہے۔اور ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔جبکہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق‘ ڈرائیور فرار ہوگیا چوک قذافی کے قریب نوجوان علی حسین پیدل سڑک پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نجی کمپنی نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ گر پڑا اور اس کا سر بس کے پچھلے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا جس سے علی حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور غلام مصطفی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے بس قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کرین اورٹرک میں تصادم ریسکیو1122ٹبہ سلطانپورکے اطلاع ملتے ہی بروقت رسپانس کیاکرین کاڈرائیورموقع پرجان بحق اورایک زخمی ہوگیاریسکیو1122ٹبہ سلطانپورنے جاں بحق ہونے والے ڈرائیوراورزخمی ہونے والے افراد کوگڑھاموڑ آرایچ سی شفٹ کردیاجاں بحق ہونے والے کانام محمد لطیف عمر22سال پاکپتن کارہائشی ہے اورزخمی ہونے والامحمد وسیم شہربورے والاکارہائشی ہے ۔ اسی طرح انڈس ھائی وے کوٹ چھٹہ کے قریب نوتک محمید اڈا کے مقام پر جام پور کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواھی کا مظاھرہ کرتے ھوئے نوتک اڈا مہمید کے مقام پر موٹرسائیکل کو ٹکر مارکر سواروں کو کچل دیا، تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان 23 سالہ اختر اور 24 سالہ شبیر موقعہ پرھی جانبحق ھوگئے ریسکیو اھلکاروں نے لاشوں کو ھسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں ورثاء کے حوالے کرتے ھوئے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیاجبکہ ٹرالر ڈرائیور موقعہ سی فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا۔ دریں اثناء دھنوٹ حافظ آباد کا رہائشی محنت کش فیاض احمدولدعبدالمجیدقوم چودھن گزشتہ روز موضع ٹھٹھی سمیجہ ضروری کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتارموٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں فیاض احمد شدید زخمی ہوگیا جسے فورا ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال لودھراں روانہ کیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے DHQلودھراں والوں نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کیا جبکہ فیاض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ پیر سید باقر حسین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں سید رضا شاہ گیلانی ، میاں ولی محمدکاشف ،چوہدری محمد اسلام ،عاشق خان بھٹہ ،اللہ یار خاں بھٹہ ،ملک منظور احمد،محمد اقبال ،محمد شریف پہلوان ،محمد رمضان ،فضل حسین ،حاجی وسیم اعجاز ،حاجی عبداللہ پنجتنی،ملک رحم بخش ،ملک وسیم احمد ،محمد یار خاں ،عبدالقیوم خاں،حاجی گلزار حسین مغل ،رانا عابد علی ودیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...