وزیر اعظم سے وزیر پٹرولیم کی ملاقات وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے وزیر پٹرولیم کی ملاقات وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر پٹرولیم غلام سرور نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں وزارت پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے عظیم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ پسماندہ طبقے کو استطاعت کے مطابق مکانات فراہم کئے جائیں گے۔ منصوبے سے منسلک چالیس صنعتوں میں روزگار کیساٹھ لاکھ مواقع پیدا ہوں گے ۔