سانحہ 12مئی کی ازسر نو تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

سانحہ 12مئی کی ازسر نو تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ، نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ 12 مئی کی از سر تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 12 مئی 2007 کے سانحہ پر اپنی رپورٹ دو ہفتے میں ہائیکورٹ کو جمع کروائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی میں ملوث کرداروں اور ان کے روابط کی تحقیقات کرے گی اور اے کلاس کیسز میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ کے حکام بھی شامل ہیں۔
سانحہ 12 مئی