سپریم کورٹ نے ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

  



اسلام آباد(آ ئی این پی)سپر یم کو رٹ نے ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کے جاری کر دہ تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے عدالت کلیم امام کی انکوائری رپورٹ سے مطمئن نہیں تھی، خالق داد لک کوانکو ا ئر ی افسرمقررکیا گیا، ان کی انکوائری رپورٹ پراعتراضات عائد کیے گئے اورفریقین نے جوابات میں خالق داد لک کی ذات پرکھلم کھلا حملے کیے جبکہ خالق داد لک کو جانبداراورحکومت کیساتھ ذاتی عناد کا حامل قراردیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے وزیر اعلی اوراحسن جمیل گجرکے جوابا ت سابقہ موقف کیخلاف تھے، وزیراعلی سمیت دیگرفریقین نے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے۔ عد ا لت نے وزیراعلی سمیت تمام فریقین کو آ ئندہ احتیاط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا اوراحسن جمیل گجرنے کسی تعلق پر سر کا ر ی کام میں مداخلت کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...