عمران جعلی مینڈیٹ لیکر وزیر اعظم بنے ، حکومت مہنگائی کے تحائف لیکر آئی : حمزہ شہباز

عمران جعلی مینڈیٹ لیکر وزیر اعظم بنے ، حکومت مہنگائی کے تحائف لیکر آئی : حمزہ ...

  



واہ کینٹ،ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان)عمران نیازی جعلی مینڈیٹ لیکروزیراعظم بنے ہیں،نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا،14اکتوبراہلیان ٹیکسلاشیرکے نشان پرمہریں لگاکرمسلم لیگ ن کے امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہبازنے واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواربیرسٹرعقیل ملک نے بھی خطاب کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان توکہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گابلکہ خودکشی کوترجیح دوں گاتوآج موصوف نے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ لی ہے اورنیازی صاحب فرماتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کونسی قیامت آجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ یوٹرن خان کی حکومت مہنگائی کے تحائف لیکر آئی جس سے خیرکی توقع نہیں کی جاسکتی ۔پاکستانی قوم کوسہانے سپنے دکھاکراقتدارمیں آنے والوں نے راتوں رات ملک کو900 ارب ڈالرکاقرضہ بڑھادیا۔جبکہ کے پی کے میں چورٹھیکیدارکوٹھیکے دیئے ۔نوازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے حمزہ شہبازکاکہناتھا کہ نوازشریف کوگرفتارکرنے والے یادرکھیں کہ عزت وذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...