کراچی، سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون قتل

کراچی، سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون قتل

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع ایک گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کرفائرنگ سے خاتون کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع ایوب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون طوطی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے بتایاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان ان کے اپنے ہی رشتہ دار ہیں، مقتولہ کا اپنے رشتہ داروں سے رشتے کے لین دین پر تنازع چل رہا تھا جس پر ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیاہے

Back to

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...