گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے سفیر پال جونز کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے سفیر پال جونز کی ملاقات

  



کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے سفیر پال جونز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرکراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی تعلقات ،صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی میں امریکی تعاون، ملک کے معاشی حب میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ ان وفود میں کاروباراور صنعتوں کا آغاز کرنے والوں کی شمولیت سے باہمی اقتصاد ی تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی اس ضمن میں امریکی سفیر نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کا بے مثال منصوبہ ہے امریکی سرمایہ کار بھی اس میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت ہر شعبہ میں اقدامات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ملاقات میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...