ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)21اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ پولنگ ڈے پر فوج اور رینجر تعینات ہوگی ۔کراچی کے خلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 میں اکیس اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر علی اصغر سیال کا کہنا تھا کہ پولنگ ڈے پر فوج اور رینجر کو تعینات کیا جائے گا تاکہ سیکورٹی کو عملی طور پر بہتر بنایا جاسکے دونوں حلقوں کے پولنگ اسٹیشن کی تعداد دو سو چالیس ہے جن میں اکیاون پولنگ اسٹیشن انتحائی حساس جبکہ ایک سو اکیس حساس ترین پولنگ اسٹیشن ہیں اس سے قبل دوحلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والیامیدواروں کا اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی زیر صدارت ہوا جس میں شفاف الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز لی گئی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقنی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے

Back to Conver

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...