انورمجید کیلئے ڈاکٹروں نے فوری اوپن ہارٹ سرجری کی تجویز

انورمجید کیلئے ڈاکٹروں نے فوری اوپن ہارٹ سرجری کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کیلئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے، ان کے دل کا ایک والو بھی تبدیل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ امراض قلب کے سی سی یو میں زیر علاج اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو ڈاکٹروں نے فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی تجویز دی ہے۔اس حوالے سے ترجمان این آئی سی وی ڈی نے بتایاکہ انور مجید کے دل کا ایک والو بھی تبدیل کرنا ہوگا، انور مجید کے اہل خانہ کو صورت حال سے آگاہ کردیا گیاہے اگر ان کے اہل خانہ انور مجید کا علاج کہیں اور کرانا چاہیں تو کراسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا قومی ادارہ امراض قلب میں بھی اوپن ہارٹ سرجری کی سہولت موجود ہے، انورمجید کو موجودہ صورتحال میں جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ انور مجید قومی ادارہ امراض قلب کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔