بشام میں ڈینگی قابو سے باہر ، مزید 8کیسز سامنے آگئے

بشام میں ڈینگی قابو سے باہر ، مزید 8کیسز سامنے آگئے

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بشام میں ڈینگی قابو میں نہ اسکی،بشام ہسپتال میں مزید8 کیسیسز سامنے اگئے ۔سرکاری عدد و شمار کے مطابق ،مریضوں کی تعداد 164تک جا پہنچی ۔پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی سے متاثری مریض داخل ۔ ڈینگی کے ادویات اوردیگر سہولیات دے رہے ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ۔ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں ،تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں،ہماے مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ۔انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹھس سے مس نہیں ہو رہیں۔حکومت سنجیدگی سے غور کریں۔اہلیان بشام کا دہائی۔ شانگلہ کے تحصیل بشام میں تین ہفتوں سے زائد عرصے سے شروع ہونے والی ڈینگی وائیرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہیں ،ہر دن ہسپتال میں ڈینگی کے نئے کیسیزسامنے ارہے ہیں ،جمعرات کے روز ہسپتال میں مزید8 افراد میں وباء کی تصدیق ہو گئی ا س کے بعد مریضوں کی تعداد 164تک پہنچ گئے ۔ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں خراب ڈینگی وائرس کے ٹسٹ مشین کو ٹیھک کر دیا گیا ہیں اور اب سرکاری مشین کے زریعیٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے سے بشام کے مختلف ڈینگی سے متاثرہ کالونیوں میں گھر گھر مہم شروع کر دی تھی تاہم مشکلات درپیش تھے ،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بشام شہر سمیت مضافات اور خا ص طورمتاثرہ علاقے میں ڈینگی سپرے کرانا چائے۔متاثرہ کالونیوں میں گھر گھر اگاہی مہم مزید تیز کرنا ہو گا ۔ ڈینگی سپرے اور دیگر احتیاطی دابیر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہیں ۔بشام کے مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں ،تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں،ہماے مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کے لئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں ،تین ہفتوں سے علاقے میں وباء شروع ہو چکی ہے اور روزبروز اس میں اضافہ ہو رہا ہے جو تشویشناک ہیں،22دنوں سے مرض پر قابو پانے کے لئے نہ تو سپرے کیا گیا ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...