پبی ،ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

پبی ،ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان)ضمنی الیکشن 2018 کے پر امن انعقاد کے لئے ضلع نو شہرہ میں سیکور ٹی پلان تشکیل دے دیا گیاتمام سیاسی لیڈر اور ورکرز الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ پر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے بھر پور تعاون کریں۔نوشہرہ میں 02 صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے04 اُمیدواران کا مقابلہ ہو گا ،ضمنی الیکشن میں ضلع کے 241 پولنگ اسٹیشنزمیں 86انتہائی حساس،146حساس اور09نارمل پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ 2000 سے زائد پولیس اہلکار کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔تاجر برادری ،میڈیا اور عوامی تعاون کی بدولت الیکشن کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن 2018 ؁ء کے پُر امن انعقاد کے لیے نوشہرہ پولیس مکمل تیار ہے۔2000 سے زائدپولیس جوان ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ نوشہرہ میں 02 صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے04 اُمیدواران کا مقابلہ ہو گا ،ضمنی الیکشن میں ضلع کے 241 پولنگ اسٹیشنزمیں 86انتہائی حساس،146حساس اور09نارمل پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔اسی طرح اسکو 03 سرکلز ،06سیکٹر اور 23سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ۔پولینگ اسٹیشن پر تیعنات نفری کے علاوہ سب سیکٹر کی سطح پر پولیس موبائیل بھی نگرانی کرے گی ۔تاکہ کوئی ناخوشگوار وقوعہ نہ ہو۔قانون کی پاسداری سب پر مقدم ہوگی ۔الیکشن کے دوران عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اور پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں ۔الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔عوام الناس کے نام پیغام میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ اُمید ہے کہ نوشہرہ کے عوام گزشتہ الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی نوشہرہ پولیس کیساتھ ہر طرح سے تعاون کریں گے۔

Ba

مزید : کراچی صفحہ اول