بٹ خیلہ ، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ، متعدد سٹیشنز بند ہونے کا خدشہ

بٹ خیلہ ، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ، متعدد سٹیشنز بند ہونے کا خدشہ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) سی این جی کے قیمتوں میں اضافہ مالاکنڈسمیت خیبرپختونخواکے سی این جی سٹیشن بندہونے کاخدشہ ہزاروں ملازمین فارغ ہونگے ۔مرکزی حکومت اپنے ہی ملک کے پیداورسی این جی کے قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کی جائے عوامی حلقوں اورٹرانسپورٹ برادری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے سی این جی کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصو ں کے طرح مالاکنڈڈویژن میں بھی سی این جی سٹیشنوں پررش کم ہونے کی وجہ سے سی این جی انڈسٹری بندہونے کاخدشہ ہے اگرحکومت نے سی این جی کے قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین بے روزگارہوجائیں گے علاقے کے عوامی حلقوں اورٹرانسپورٹ برادری نے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر قیمتوں میں کمی کرکے ہزاروں ملازمین کے روزگارکوبچایاجائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...