صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا راولپنڈی کے بس اڈوں کااچانک دورہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا راولپنڈی کے بس اڈوں کااچانک دورہ

  



راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کچھی نے راولپنڈی بس اڈوں کا اچانک دور کیا ۔انہوں نے اس موقع پر بس اڈوں کی صفائی اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات پر عدم اطمنان کاظہار کیا ۔انہوں نے آرٹی اے حکام کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں غیر قانونی اور سفری سہولیات سے عاری اڈوں کی لسٹیں تیار کر کے 10دنوں کے اندر اندر پیش کی جائیں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اڈوں پر پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے پنجاب بھرکے بس اڈوں کا وزٹ کر کے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اڈوں پر ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو سہولیات دی جائیں گی۔واش رومز اورویٹنگ رومز کی صفائی 100فیصد یقینی بنائی جائے جبکہ بس کے اڈوں میں موجود مسافروں کی سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹر حضرات سے مشاورت جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...