مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشیہ کی چیخیں نکل رہی ہیں،فیاض الحسن چوہان

مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشیہ کی چیخیں نکل رہی ہیں،فیاض الحسن چوہان

  



راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)پنجاب کے وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشیہ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ کوئی کچھ بھی کہتا رہے قومی دولت لوٹنے والوں اور ملک کو کنگال کرنے والے لٹیروں کا احتساب جاری رہے گا۔ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کا محور صرف اور صرف عوامی خوشحالی اور قومی ترقی ہے ۔ سیاسی گماشتے چاہے جس قدر رکاوٹیں کھڑی کر لیں وہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بد ظن نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں مختلف عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہونے سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جسے اب تک اقتدار میں آئے ہوئے ابھی بمشکل دو ماہ ہی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پا س جانا اور قر ضوں کا بوجھ اتارنا ہماری حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی عیا شیوں اور اللے تللوں کاشاخسانہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے ملک کو لوٹا ہے اور کس نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عزم و استقلال سے آگے بڑ ھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جس طرح ایک فائٹرکپتان رہے ہیں اسی طر ح وہ سیاست کے میدان میں بھی عوام کا دل جیتنے کے بعد اب اقتدار میں آ کر پا کستان کو دنیا کا با وقار ملک بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وقتی مشکلات اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی اور حکومت کے قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ددر س اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جا ئیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...