ہل بیت ؑ کا کردار، تعلیمات تمام انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے،اظہرحسین شاہ

ہل بیت ؑ کا کردار، تعلیمات تمام انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے،اظہرحسین شاہ

  



راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) اہل بیتِ پیغمبر کا پیغام امت مسلمہ کے لیے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے اہل بیت اطہار کا کردار اور تعلیمات تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے سیر ت آل رسولﷺ پر عمل پیرا ہو کر نفرت اور شر انگیزی کا خاتمہ اور باہمی اتحاد ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سید اظہر حسین شاہ کاظمی نے شہدائے کربلا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید اظہر حسین شاہ نے کہا کہ واقع کربلا کے بعد امام زین العابدین نے اخلاقیات کے مظاہرے کے ساتھ فلسفہ اخلاقیات کی بھی ایک دنیا آباد کی جس سے انسان اپنے کردار کی بہترین انداز میں تعمیر کر سکتا ہے درباز یزید میں امام سجاد اور جناب زینب نے تاریخی خطبہ دے کر کفر و شرک کے بتوں کو ہمیشہ کے لیے توڑ ڈالا۔امام سجاد اور جناب زینب نے دربار یزید میں پرچم توحید و رسالت اور حسینیت کو ہمیشہ کے لیے سربلند کر دیا۔ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ امت مسلمہ فروحیاختلافات کو بھلا کر روا داری کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام و حسینیت کے پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...