چکوال،سول ڈیفنس کا غیرقانونی گیس سلنڈر بھرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چکوال،سول ڈیفنس کا غیرقانونی گیس سلنڈر بھرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ)محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنے والے ایجنسی ہولڈر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال محسن اقبال کے ہمراہ عاطف ولد غلام شبیر جو ملت چوک پر غیر قانونی گیس سلنڈر بذریعہ مشین ری فلنگ کررہا تھا اس کو گرفتار کرلیا جبکہ بھون چوک پر بھون چوک پر بھی غیر قانونی گیس کی فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔اُدھر سبزی منڈی میں اسد ولد غلام حسین کو بھی غیر قانونی گیس سلنڈر ی فل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمات درج کرکے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔