چکوال،فارسٹ گارڈکودھمکیاں دینے والے دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،فارسٹ گارڈکودھمکیاں دینے والے دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ)سٹی پولیس قصبہ نور پور تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں فارسٹ گارڈ کو دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے گارڈ شجاعت حسن ولد کرم داد ساکن کال نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان حامد ولد محمد مجید اور امجد ولد فضل حسین نے پستول اور کلہاڑی سے مسلح ہوکر جنگل کونقصان پہنچایا ، منع کرنے پر کار سرکاری میں مزاحمت کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ اے ایس آئی طاہر عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...