سام سنگ نے نیا گلیکسی A9 سمارٹ فون جاری کر دیا
کراچی (پ ر)سام سنگ الیکٹرانکس نے نئے گلیکسی A9 سمارٹ فون کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ یہ سمارٹ فون تصاویر اور خصوصی لمحات کو محفوظ بنانے کے خواہش مند افراد کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا جبکہ اس میں دنیا کا سب سے پہلا کواڈ کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ گلیکسی اے 9 ان افراد کے لئے موزوں موبائل فون ہے جو یہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا چاہئے۔ سام سنگ گلیکسی اے 9 سے شاندار سیلفیز اور پینوراما افیکٹس پر مبنی تصاویر لی جا سکتی ہیں جبکہ ہر روز کے ایڈوانچرز کا تبادلہ اور ان خصوصی لمحات کو محفوظ بنانے کے لئے یہ ایک حتمی ساتھی ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس میں آئی ٹی اینڈ موبائل کمیونیکیشن ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر ڈی جے کوہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ فون کی ایجادات میں عالمی لیڈر کے طور پر ہم بصری مواصلات کے ذریعے تیز رفتار دنیا میں معنی خیز ایجادات کی طلب کو پورا کرنا جانتے ہیں۔ ہم اپنی گلیکسی ڈیوائسز میں سمارٹ فون کیمرہ میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو جدید ترین ایجادات کا تجربہ فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ ہم گلیکسی اے 9 کے ساتھ دنیا کی معروف سمارٹ فون کیمرہ ٹیکنالوجی کی فراہمی پر انتہائی خوش ہیں۔ ایک دلچسپ اور منسلک دنیا میں جہاں ہر روز یا زندگی میں لمحات اور یادگاریں موجود ہیں، انہیں محفوظ اور ان کا فوری طور پر تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں صارفین کیلئے ایک عام فون کے مقابلے میں سمارٹ فون زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے گلیکسی A9 کو سام سنگ کے بہترین کیمرہ ایجادات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ تمام صارفین کو زیادہ سے زیادہ تجربہ فراہم کیا جا سکے اور ان کے لئے ہر روز زیادہ امکانات کو کھولا جا سکے۔