انجینئرز ادارے کی تعمیر وترقی کیلئے کرداراداکرتے رہینگے،آئیسکو چیف

انجینئرز ادارے کی تعمیر وترقی کیلئے کرداراداکرتے رہینگے،آئیسکو چیف

  



راولپنڈی(سٹی رپورٹر)اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے انجینئرز کی رجسٹر ڈ تنظیم آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن ( آئی ای اے)کی جنرل باڈی کے انتخابات برائے سال 2018تا 2020میں کامیابی حاصل کرنے والے والے دی پروفیشنل انجینئرز پینل کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میںآئی ای اے کے صدر سید محسن رضا گیلانی، سینئر نائب صدر عارف محمود سدوزئی،نائب صدر اجمل خان، سیکرٹری جنرل آغا فاروق احمد، ڈپٹی سیکرٹری امتیاز ندیم،چیف آرگنائرز آصف اللہ خان،ڈپٹی چیف آرگنائرز اعجاز علی ، جوائنٹ سیکرٹری شیر خان بلوچ، فنانس سیکرٹری شیراز اعظم مرزا، پریس سیکرٹری بابر محمود اور آفس سیکرٹری توصیف ذاکر شامل میں ہیں۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر آئیسکو چیف کا کہنا تھا کہ آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اراکین آئی ای اے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئیسکو کی تعمیر و ترقی اور آئیسکو انجینئرز کی فلاع و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دریں اثنا آئی ای اے کے صدر سید محسن رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی آئیسکو انجینئرز کی کامیابی ہے ،انھوں نے کہا کہ آئی ای اے کے پلیٹ فارم سے آئیسکو کے محنتی اورپیشہ ورانہ تجربے کے حامل انجینئرز آئیسکو کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، انھوں نے دی پروفیشنل پینل کو بھرپور اکثریت دینے اور ان پر اعتماد کرنے پر آئیسکو انجینئرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئیسکو انجینئرز کو متحد رکھنا اور انجینئرز کی عزت و وقار کو ہر سطح پر مقدم رکھنا انکی اولین ترجیح رہے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...