چکوال ، خسرہ سے بچاؤ مہم 15 تا 27 اکتوبر جار ی رہیگی،ڈاکٹر مختار

چکوال ، خسرہ سے بچاؤ مہم 15 تا 27 اکتوبر جار ی رہیگی،ڈاکٹر مختار

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ)سی ای او ہیلتھ چکوال ڈ اکٹر مختار احمد اعوان کے زیر صدارت جمعرات کے روز سی ای او ہیلتھ آفس میں خسرہ آگاہی مہم بارے پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق محمود،میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق احمد سالک نے خطاب کیا ۔خسرہ آگاہی مہمکے سلسلے میں سی ای او ہیلتھ چکوال نے خسرہ ،اسکی علامات اور اسکی ویکسین بارے میڈیا کو تفصیلاً بریف کیا ۔انہوں نے بتایاکہ خسرہ کی ویکسین1963 میں دریافت ہوئی۔یہ ویکسین 6 سے لیکر 7 سال تک کے بچوں کو دی جاتی ہے ۔چکوال سمیت صوبہ بھر میں خسرہ سے بچاؤ مہم 15 اکتوبر تا 27 اکتوبر تک کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا اگر 100 بچوں میں سے 97 بچوں کو ویکسین دے دی جائے توباقی تین بچے خسرے کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں ۔5 ماہ سے 2 سال کے بچوں کو اگر دوبارہ ویکسین کیا جائے تو اجتماعی بچاؤ ممکن ہوجاتا ہے ۔ہمارے ضلع میں اس سال صرف 2 کیس خسرہ کے رپورٹ ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بیماری کو تین مرحلوں میں ختم کیا جاتا ہے ۔پہلی سٹیج ہے بیماری کو جڑ سے ختم کرنا ۔اس میں چیچک کا نام سر فہرست ہے جسے پوری دنیا میں اب ختم کیا جا چکا ہے ۔دوسری سٹیج پر بیماری کے پھیلاؤ کو ایک سال تک روکا جاتا ہے ۔اس میں پولیو اور خسرہ شامل ہیں ۔تیسری سٹیج کنٹرول کی ہے ۔جس میں بیماری کو ختم نہیں کیا جا سکتا صرف کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ان میں ٹی بی ہے ۔خسرہ دوسری سٹیج میں آتا ہے جس کو ویکسین کے زریعے روکا جا سکتا ہے ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رطارق محمود نے میڈیا آگاہی کے لیے بتایا کہ چکوال کی کل آبادی 1521563 میان سے خسرے کے ٹارگٹڈ بچے 2172279 ہیں جن کو ان بارہ دنوں یعنی 15تا 27اکتوبر تک روزانہ 18017بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔محکمہ صحت کی 241 مخصوص ٹیمیں سینٹرز صبح 8 بجے سے شام بجے تک بچوں کو ٹیکے لگایءں گے ۔محکمہ صحت چکوال نے عوام الناس کی آگاہی کے لیے پورے ضلع میں یونین کونسل سطح پر آگاہی واک ،سیمینارز ،مساجد میں اور گلی گلی لاؤڈ سپیکرسے اعلانات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...