چکوال،پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی7ملزمان گرفتار

چکوال،پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی7ملزمان گرفتار

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ)دربار شاہ بخاری تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے جوئے کی بازی پلٹ دی۔سات ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ موٹر سائیکل، چھ موبائل،14ہزار چھ سو روپے نقد، لڈو اور ڈولی دانہ برآمد کر لیے۔ سب انسپکٹر ذوہیب علی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزمان واصف، غفار، نصیر، اعجاز، شوکت ساکنان موہڑہ تھنیل، سکندر ایوب اور طلعت محمود ساکنان ستوال کو بذریعہ لڈو ڈولی دانہ کھیلتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کیخلاف پانچ قمار بازی ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...