حکومت نے معاشی انجن کا اسٹیرنگ آئی ایم ایف کو تھما دیا ہے، اشتیاق بیگ

حکومت نے معاشی انجن کا اسٹیرنگ آئی ایم ایف کو تھما دیا ہے، اشتیاق بیگ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس فورم مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر مرزا اشتیاق بیگ نے کہا ہے حکومت نے معاشی انجن کا اسٹیرنگ قرض لینے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کو دے دیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ما ضی کے تمام مہنگائی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ ویڑن اور درست سمت کا دعوہ کرنے والی پی ٹی آئی حکومت خود اپنی سمت سے بھٹک گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے ابتدائی پچاس دنوں میں عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جواب دے کہ پچاس دنوں کی تاخیر سے آئی ایم ایف کے سامنے قرض کا کشکول کیوں پھیلایا گیا ہے، کیا حکومت کو دوست ممالک کی جانب سے کوئی امید نہیں ملی؟۔ پاکستان بزنس فورم مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے عام آدمی کو ریلیف دینے کے دعوے ریت کے گھروندے ثابت ہوئے ہیں۔ مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک دن میں روپے کی قدر ساڑھے سات فیصد گرگئی لیکن حکومت ڈالر کی اڑان کو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ماہرین روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں جس پر نہ تو وزارت خزانہ اور نا ہی اسٹیٹ بینک کی جانب سے موثر اقدامات کا عندیہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ملک کے درآمدی بل، تجارتی خسارہ اور قرضوں کا بوجھ دگنا ہوگیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آئیندہ دہ ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی میں شرح سود کے اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جس کے منفی اثرات معیشت پر مرتب ہونگے۔ مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ حکومت نے اپنے بلند و بانگ دعوں کے برعکس عوام کو براہ راست مہنگی گیس، روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا چکی ہے۔ پاکستان بزنس فورم مسلم لیگ (ن) کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے آئیندہ فیصلوں سے قبل اور آئی ایم ایف سے بند کمروں میں کی جانے والی سرگوشیوں کے بارے میں عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...