خبیب فاؤنڈیشن کی اسکالر شپ پر ترکی جانے والی طالبات کیلئے تقریب

خبیب فاؤنڈیشن کی اسکالر شپ پر ترکی جانے والی طالبات کیلئے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) خبیب فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام خبیب کی ہونہار طالبات کااسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے ترکی جانے والی بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یہ بچیاں خبیب فاؤنڈیشن کے پاس 2005کے زلزلے کے بعد آئیں خبیب فاؤنڈیشن نے ان کی تمام تعلیمی اور باقی ضروریات کا پورا پورا خیال رکھا ۔یہ تمام بچیاں یتیم ہیں اور ایسے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں جہاں ان کی تعلیم جاری رکھنا ممکن نہ تھا مگر خبیب فاؤنڈیشن نے ان کا یہ خواب پورا کیا ۔اس دن کی مناسبت سے خبیب فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن فریدہ امجد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یتیم بے سہارا بچیوں اور بچوں کی کفالت کا سلسلہ اس طرح جاری رکھیں گی ۔ناہید منظور اور وقار احمد ریذیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل نے خبیب فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا ۔آئی ایچ ایچ کے کنٹری ہیڈ مراد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان میں تعلیمی معیار بہت شاندار ہے اور ترکی پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔تقریب میں ریاض سومرو ،سلمان نبی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔