کراچی کے شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے ،سیف الدین

کراچی کے شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے ،سیف الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب قیم و صدر پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین ایڈوکیٹ نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک اور محبان وطن سیل کے مشترکہ ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل بہت ہیں ۔جن میں پانی، بجلی ، امن و امان اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے شہری پریشان ہیں ۔ اس اجلاس سے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری، محبان وطن سیل کے کنونیئر شہزاد مظہر نے بھی خطاب کیا ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بعض قوتیں سازش کے تحت مسائل کے حل میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہونے کے ناطے حکومت پھانسیاں دے رہی ہے اور وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپ لوگ حلقہ کی سطح پر عوام کو منظم کریں اور مسائل کے حل کے لیے بے لوث خدمت جاری رکھیں ۔ انتخاب عالم سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک و قوم کے مفاد میں دینی قوتیں مضبوط ہوں اور مسائل حل کیے جائیں ۔ سیاسی و سماجی رہنمااعجاز اللہ خان کی گرفتاری قابل افسوس ہے اسی طرح خدمت کر نے والوں اور ملک سے محبت کرنے والوں کو لاپتہ کر نا قوم سے خیر خواہی نہیں ۔ سید شہزاد مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادراکے حوالے سے جماعت اسلامی نے جدو جہد کی ہے اس سے شہریوں کو آسانی پیدا ہوئی ہے اور عوام جماعت اسلامی کی خدمت پر اس کے شکر گزار ہیں ۔