بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے پاکستان کے معاملے پر پاک فوج کو سپورٹ کیا: وزیر پٹرولیم

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے پاکستان کے معاملے پر پاک فوج کو سپورٹ کیا: وزیر ...

  



ٹیکسلا ( آئی این پی )وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سے ہزارسیاسی اختلاف مگر وہ محب وطن جماعت ہے،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے پاکستان کی بات پر افواج پاکستان کو سپورٹ کیا،بنگلہ دیش میں محب وطن پاکستانیوں کو چن چن کر پھانسی چڑھایا گیا ، حسینہ واجد ہندوستان پاکستان اور دین کے دشمنوں کی اولاد ہے، ظلم و بربریت پر اسمبلی فورم میں پانچ سو ستر تحریک التوا کے باوجود پاکستان نے مذمت کرنا گواراہ نہ کیا،پنجاب اور سندھ کو ریگستان بنانے کی سازش ہورہی ہے،پاکستان نے ہندوستان کی آبی جارہیت پر بھی مکمل خاموشی اختیار کی،نیواسلام آباد ائیر پورٹ کا تخمینہ لاگت جو مشرف دور میں شروع ہوا 38 ارب روپے تھی جو ایک کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئی اور تاحال تکمیل نہیں ہوئی،اپنوں کو نوازنے کے لئے من پسند لوگوں کو تعمیراتی ٹھیکے دیئے گئے،گردشی قرضے پانچ سو اسی ارب تک پہنچ چکے ہیں،مسلم لیگ ن نے نہ صر ف ملکی اداروں کوتباہ کیا بلکہ ملک کا دیوالیہ نکال دیا،وہ جمعرات کے روز یونین کونسل عثمان کھٹھٹر میں چئیرمین ملک ایاز کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے چار سو ارب خسارے میں ہے،سٹیل مل چار سو 61 ارب کی مقروض ہے،،قوم نے جو پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے پی ٹی آئی قوم سے اپنی کمٹمنٹ ضرور پوری کرے گی،مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضامن صرف پی ٹی آئی ہے،انکا کہنا تھا کہ ، مسلم لیگی پاکستانی دشمنوں کے دوست ہیں،کسی میں جرات نہیں کہ ہندوستان کی دہشتگردانہ کاروائیوں کی اسمبلی فورم پر مذمت کرتے،ان لوگوں نے مکمل طور پر چپ سادھ رکھی تھی کیونکہ ان لوگوں کی ملک دشمن قوتوں کے ساتھ دوستیا ں ہیں ،انکے مفادات ان سے وابستہ ہیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ کا تخمینہ 84 ارب روپے تھا ، پانچ سو ارب روپے میں 2018 میں مکمل ہوا جو 2010 میں مکمل ہونا تھا،چار سو اسی ارب کی مار دھاڑ کی گئی، اس کے مقابلے میں2004 میں ہندوستان نے بیراج پروجیکٹ شروع کیا اور 56 ارب میں 2016 میں مکمل کرلیا ،انکا کہنا تھا کہ برے دن چھٹ رہے ہیں چند مہینوں میں اچھے دن آئیں گے،جلسہ سے چئیرمین یو سی عثمان کھٹھر ملک ایاز ، وائس چئیرمین عبید الرحمان ، ایم پی اے عمار صدیق خان ، ہمایوں خان ، حاجی قدیم خان چئیرممین پنجابی پختون اتحاد،اجمل خان تنولی نے بھی خطاب کیا جلسہ میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، ملک ایاز نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...