چکوال،13لاکھ کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،13لاکھ کا جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹ)پنڈی گجراں میں 13 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جاوید ولد انور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اچھے تعلقات کی بنا پر ضیاء آفتاب ساکن جنڈیالہ رائکا کو 13لاکھ روپے ادھار دیے جس نے رقم کے عوض چیک دیا جسے مقررہ تاریخ پر کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...