سینٹرل پولیس آفس میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

سینٹرل پولیس آفس میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کے جملہ دفاتر کے ملازمین/ اسٹاف کی حاضریوں کے نظام کو مذید بہتر اور غیرمعمولی بنانیکے ضمن میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں جملہ سفارشات فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصول ہونیوالی سفارشات کو جلد سے جلد قابل عمل بناکر بائیومیٹرک حاضری نظام کا آغاز آئندہ ہفتے سے کردیا جائے ۔واضح رہے کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایڈیشنل آئی جیز سندھ، سی ٹی ڈی، فائنانس، ویلفیئر کے علاوہ آئی ٹی ، ہیڈکوارٹرزسندھ، فائنانس وغیرہ کے ڈی آئی جیز کے دفاتر کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری شعبہ جات کے دفاتر بھی کام کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...