نثار مورائی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

نثار مورائی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا معاملہ،عدالت نے نثار مورائی،عبدالسعید، امجد اقبال کی میڈیکل گراونڈ پر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جمعرات کو سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں ملزمان اور وکلا صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے نثار مورائی،عبدالسعید،امجد اقبال کی میڈیکل گراونڈ پر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،نیب کے وکلا کا کہنا تھا کہ نثار مورائی و دیگر کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔میڈیکل گراونڈ پر سپریم کورٹ شرجیل میمن کی درخواست بھی مسترد کر چکی,نثار مورائی کو جیل میں مکمل طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق نثار مورائی کو کوئی سنگین بیماری لاحق نہیں۔ملزمان نثار مورائی،عبدالسعید، امجد اقبال کی درخواست ضمانت مسترد کی جائیں۔وکلا صفائی کا کہنا تھا کہ نیب اب تک ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا,شرجیل میمن سے متعلق فیصلہ اس کیس سے مطابقت نہیں رکھتا۔ضمانت ملزمان کا قانونی حق ہے۔نیب کے وکلا کا کہنا تھا کہ نثار مورائی نے خلاف ضابطہ اور غیرقانونی بھرتیاں کیں،چیئرمین کے پاس تقرری کا اختیار ہی نہیں تھا ،نثار مورائی نے غیرقانونی ٹھیکے دیئے، ٹھیکوں کیلئے اشتہار دیا گیا نہ ہی بولی طلب کی گئی ۔نیب پراسیکیوٹر نے نثار مورائی اور دیگر کے خلاف گواہوں کی فہرست بھی پیش کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر