پریمیئر لیگ میں کے الیکٹرک کی شاندار کامیابی

پریمیئر لیگ میں کے الیکٹرک کی شاندار کامیابی

  



کراچی(پ ر) کے الیکٹرک نے ملتان میں کھیلے جارہے پاکستان پریمیئر لیگ کے چوتھے میچ میں اشرف شوگر ملز کو4-0 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ کے الیکٹرک کی ٹیم کے کپتان محمد رسول نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے میچ کے 11ویں اور 79ویں منٹس میں گول اسکور کیے۔ مرتضیٰ حسین نے میچ کے 48ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی جبکہ عبدالرحمن نے میچ کے 90ویں منٹ میں مخالف ٹیم کے دفاع کو توڑتے ہوئے چوتھا گول اسکور کیا۔میچ کے پہلے ہاف میں کے الیکٹرک کی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے دوران پورے کھیل پر چھا ئی رہی ۔اشرف شوگر ملز کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش اور کئی خطرناک مووز بنائیں لیکن کے الیکٹرک کی ٹیم نے مضبوط دفاع اور بہترین گیم پلان کے ذریعے اشرف شوگر ملز کی ٹیم کو گول نہیں کرنے دیا۔میچ کے بعد محمد رسول نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا،’’پی پی ایل جیسے زبردست مرحلہ پر ان گولز کا اسکور کرنا میرے لیے بہت حوصلہ افزا ہے لیکن میری ٹیم جس تیاری کے ساتھ کھیلی اور تکنیکی پلان پر عمل کیا، اس کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...