لطیف کپاڈیا میموریل کاہیپاٹائٹس آگاہی کیمپ کاانعقاد

لطیف کپاڈیا میموریل کاہیپاٹائٹس آگاہی کیمپ کاانعقاد

  



کراچی (پ ر) لطیف کپاڈیامیموریل ویلفیئر ٹرسٹ ( LKMWT)کی جانب سے دی ہنر فاؤنڈیشن میں ہیپا ٹائٹس بی ، سی اور کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ ( CBC) کے لیے مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ لگایا گیا۔اس مہم میں ISO سرٹیفائیڈاور RIQAS سے ملحق ادارے ڈاکٹرز لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر نے بھی تعاون کیا۔بلڈ اسکریننگ کیمپ دی ہنر فاؤنڈیشن کے کراچی میں واقع انسٹی ٹیوٹس میں لگایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد طلباء میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بچاؤ، خاتمے اور اسکریننگ کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر طلبا ء میں خوراک کی کمی اور وراثت میں ملنے والی خون کی کمی، مثلاً فولاد کی کمی، وٹامن B12 کی کمی، خون کی کمی اور تھیلیسیما مائنر کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ان اسکریننگ کیمپوں کے دو سیشن منعقد ہوئے جن میں سے ایک سیشن 22ستمبرکودہلی مرکنٹائل سوسائٹی ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ ( DMSTI) میں لڑکوں کے لیے اور دوسرا سیشن ،06اکتوبر کوسینٹرل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ( CVI) میں لڑکیوں کے لیے منعقد ہوا۔اس کیمپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی محترمہ نعیمہ کپاڈیا نے کہا،’’گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ہمارے ملک میں، ہیپا ٹائٹس ایک مہلک وبا کی طرح سامنے آیا ہے اور پاکستان میں سینکڑوں اور ہزاروں ایسے مریض ہو سکتے ہیں جن میں وائرل ہیپاٹائٹس موجود ہو اور وہ اس سے بے خبر ہوں۔ہر سال، ہزاروں ایسے لوگ، آغاز میں ہی اپنی زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں جنہیں مناسب اسکریننگ اور علاج کے ذریعے بچایا جاسکتا اور یہ اب نہایت باکفایت ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ اسکریننگ کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا تھا کہ اس کی تشخیص کس قدر آسان ہے۔ دی ہنر فاؤنڈیشن اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہمارے طلباء نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر مضبوط ہوں بلکہ صحت مند بھی ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...