پی ٹی آئی کے دروازے ہر امیر و غریب کے لیے کھلے ہیں،عالمگیر خان

پی ٹی آئی کے دروازے ہر امیر و غریب کے لیے کھلے ہیں،عالمگیر خان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 243 کے نامزد امیدوار عالمگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دروازے ہر امیر و غریب کے لیے کھلے ہیں۔ پی ٹی آئی ہر سطح پر عوام کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ باتیں گلشن اقبال بلاک 4 یوسی 26 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقعے پر بہت سے افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ عالمگیر خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جوائن کرنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آ پ نے پی ٹی آئی کو چن کر بہترین فیصلہ کیا ہے۔ ضمنی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے نام ہیں۔ عوام نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو آزما کر دیکھ لیا، سب کے سب عوام کے پیسے سے اپنی جائیدادیں بنانے میں مصروف رہے۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا مطلب کراچی کی مضبوط نمائندگی ہے۔ ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد دیکھیں گے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے سے ہمیں کون روکتا ہے۔ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا دیں گے۔ تبدیلی آکر رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...