خیرپورکے پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا

خیرپورکے پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا

  



خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور کے حلقے پی ایس 30 پراتوار کو ضمنی انتخاب ہوگا۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں یہاں دوبارہ آمنے سامنے ہونگی۔ اس حلقے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سمیت تحریک لبیک پاکستان اور 3 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔خیرپور کے حلقے پی ایس 30 میں صوبھوڈیرو، ہنگورجہ، سٹھارجہ کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 156127 ہیجبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 87059 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 69068 ہے۔حلقہ پی ایس 30 پر33 پولنگ اسٹیشنز مرد حضرات کے لیے ہیں ہے جبکہ خواتین کے لیے 32 پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی دو سیٹ حاصل کرنے والے امیدوار پیر فضل علی شاہ جیلانی نے یہاں سے 39031 ووٹ لئے تھے جبکہ جی ڈی اے امیدوار غلام رسول سہتو نے 22570 ووٹ لیے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پیر فضل شاہ جیلانی کا چھوٹا بھائی احمد رضا شاہ جیلانی یہاں سے انتخاب لڑرہاہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پر پیر محرم علی شاہ لکیاری اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار سید صفدر علی شاہ بھی یہاں سے انتخاب لڑیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...