مولاناعطاء الرحمن نے جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کا آغازکردیا

مولاناعطاء الرحمن نے جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم کا آغازکردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغازہوگیا،جامعہ اسلامیہ مدنیہ گلشن اقبال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں جمعیت علماء اسلام خیبرپختون خوا کے سینئرنائب امیر سابق وفاقی وزیرسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے شہرقائد میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پرجے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ناظم انتخاب(انٹراپارٹی کیلئے چیف الیکشن کمشنر)علامہ راشدمحمودسومرو،صوبائی ناظم انتخاب مولانا عبداللہ مہر،صوبائی سرپرست مولانا عبدالکریم عابد،مرکزی معاون محمد اسلم غوری، امیر لاڑکانہ علامہ ناصرمحمود سومرو،معاون ناظم انتخاب برائے کراچی ڈویژن مولانا سید حماداللہ شاہ،قاری محمد عثمان،قاری شیرافضل خان،ناظم انتخاب ضلع غربی حافظ محمد نعیم،ناظم انتخاب ضلع جنوبی سیدعبیداللہ شاہ،ناظم انتخاب ضلع شرقی مولانا محبوب الرحمن،ناظم انتخاب سینٹرل حاجی عبدالرحمن حسن زئی،ناظم انتخاب ملیرپیراحسان اللہ،ناظم انتخاب کورنگی مولانا محب اللہ،مولانا احسان اللہ ٹکروی،مولانا محمد غیاث،قاری فیض الرحمن عابد،نیک امان اللہ محسود،مولانانورالحق ،حافظ فاروق سیدسمیت تمام اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی،تقریب میں جے یو آئی کی ممبر سازی مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ، ممبر سازی و جماعتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پرعلامہ راشدمحمودسومرو نے شرکاء اور نظمائے انتخاب کو رکنیت سازی کی اہمیت،افادیت اور طریقہ کار کے حوالے تفصیلی ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں جے یو آئی منظم اورمضبوط تنظیمی نیٹ ورک کے حوالے سے سب سے بڑی جماعت ہے اوررکنیت سازہ مہم کے دوران معاشرے کے ہر طبقے کو جمعیت کا پیغام پہنچایاجائے گا،سندھ میں اس بار جے یو آئی کی رکنیت سازی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام خیبرپختون خواہ کے سینئرنائب امیر سابق وفاقی وزیرسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پی ٹی آئی کے حوالے ہمارے خدشات آج ایک کے بعد ایک حقیقت بن کر سامنے آرہے ہیں ،نمائشی اور بھونڈے اقدامات سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے، مہنگائی کے بدترین طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے۔سینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کسی حادثہ کی پیداوار نہیں بلکہ مسلسل تاریخی جدوجہد اور سینکڑوں سال کی تاریخ رکھتی ہے،جمعیت علماء اسلام کی عوامی پذیرائی کی وجہ سے ملکی سطح پر اسکی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...