کراچی کے مسائل کا پوری طرح ادراک رکھتے ہیں ،سید مصطفی کمال

کراچی کے مسائل کا پوری طرح ادراک رکھتے ہیں ،سید مصطفی کمال

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے این اے 243، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جسے کراچی کے مسائل کا پوری طرح ادراک ہے اور ان کے حل کیلئے ناگزیر اقدامات کا علم ہے، اس لیے ہمارے اسمبلی میں موجود ایک نمائندے کی آواز بھی دیگر جماعتوں کے زیادہ نمائندوں سے عوامی مفاد میں زیادہ موثر ثابت ہوگی۔ ہم پوری نیک نیتی کے ساتھ عوام کے وسیع تر مفاد میں موجودہ حکومت سے مل کر انہیں عوامی مسائل کے حل کی جانب مائل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے تجربے کی روشنی میں حکومت کو حقیقی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کے ساتھ عملی اقدامات کی جانب گامزن کریں گے۔اس لیے سید مصطفیٰ کمال نے این اے 243 کی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاک سر زمین پارٹی کو 14 اکتوبر 2018بروز اتوار اپنا قیمتی ووٹ دے کر خدمت کا موقع دیں اور ہمارے امیدوار سید آصف حسنین کو ڈالفن کے نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...